Skip to main content

Search NYU Steinhardt

عزیز والدین،

 آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ New York State English Language Learner Parent Hotline (نیو یارک ریاست میں انگریزی زبان کے متعلمین کے والدین کی ہاٹ لائن) کووڈ-19 وائرس کی وجہ سے اسکولوں کی تعطیلات کے دوران دور سے آپ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔ 

 ہماری دعا ہے کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی اچھی صحت برقرار رہے۔

 The Hotline Team (ہاٹ لائن ٹیم)

یہ انتہائ اہم ہے کہ انگلش زبان سیکهنے والے طلبہ کے والدین، سر پرستوں اور دیگر قریبی اقرباء پر مشتمل گروپ باخبراور پر اعتماد ہو۔تاکہ وہ اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ انگریزی سیکهنے والے طلبہ کو اچهی خدمات مہیا کی جا رہی ہیِں ۔ یہ هاٹ لائن اس لئے قائم کی گئ ہے تاکہ انگریزی زبان سیکهنے والے طلبہ کے والدین، سر پرستوں اور دوسرے قریبی عزیزوں کو کمشنرز ریگولیشن 154 کے تحت ملنے والے حقوق اور اپنے بچوں کو فراہم کی جانے والی حدمات سے مطلع کیا جاسکے۔ یہ  هاٹ لائن ان حدمات کی فراہمی سے متعلق مخصوص سروے کے ذریعے آپکا جواب جاننے کیئلے طریقہ کار بهی مہیا کرتی ہے۔

انگریزی زبان سیکهنےوالے لرنرز کے والدین کیئلے خاص معلوماتی کتابچے بهی تیار کیئے گئے ہیں۔ مثلاَ

والدین کا بل آف رائٹس 
کا من کور والدین کیئلے گائیڈ- 
انگریزی زبان سیکهنے والے طلباء  کیئلے  نیویارک اسٹیٹ شناحتی ٹیسٹ سے متعلق معلومات (NYSITELL) 
اسکول رجسٹریشن  کے نئے قواعد سمجھنے کے لیے  ایک رہنما 
دیگر معلوماتی وسائل بهی یہاں دستیاب ہیں۔ 

 اگر آپ اپنے  حقوق اور بچے کو مہیا کی جانے والی خدمات سے متعلق مخصوص چهان بین کرنا چاہتےہیں تو آپ یہاں دئیےگئے انکوئری فارم کو مکمل کرکے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں یا دئیے گئے نمبر 8224-469-800 پر فون کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ پسند کریں تو آپ یہ فارم ڈاون لوڈ کرکے ہمیں اس ایڈریس پر ای میل nysparenthotline@nyu.edu, یا دئیےگئے نمبرپر فیک4199-995-212  کریں یا اس پتے پر بزریعہ ڈاک روانہ کریں -

NYS ELL Parent Hotline Team
c/o NYS Statewide Language RBERN at NYU MetroCenter
726 Broadway – 5th Floor
New York, NY 10003